سورة الإسراء - آیت 88
قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” فرما دیں اگر سب انسان اور جن جمع ہوجائیں کہ قرآن جیسا کوئی قرآن بنا لائیں وہ ہرگز نہیں لا سکیں گے اگرچہ ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* قرآن مجید سے متعلق یہ چلینج اس سے قبل بھی کئی جگہ گزر چکا ہے۔ یہ چلینج آج تک تشنہ جواب ہے۔