سورة الإسراء - آیت 76

وَإِن كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا ۖ وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلَافَكَ إِلَّا قَلِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور یقیناً وہ قریب تھے کہ آپ کو اس سر زمین سے پھسلادیں، تاکہ آپ کو اس سے نکال دیں اور اس وقت وہ آپ کے بعد نہ ٹھہرسکتے مگر بہت کم۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اس سازش کی طرف اشارہ ہے جو نبی (ﷺ) کو مکے سے نکالنے کے لئے قریش مکہ نے تیار کی تھی، جس سے اللہ نے آپ کو بچا لیا۔ ** یعنی اگر اپنے منصوبے کے مطابق یہ آپ کو مکے سے نکال دیتے تو یہ بھی اس کے بعد زیادہ دیر نہ رہتے یعنی عذاب الٰہی کی گرفت میں آجاتے۔