سورة الإسراء - آیت 74

وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور اگر یہ نہ ہوتا کہ ہم نے آپ کو ثابت قدم رکھا تو البتہ تحقیق قریب تھا کہ آپ تھوڑا سا ان کی طرف مائل ہوجاتے۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس میں اس عصمت کا بیان ہے جو اللہ کی طرف سے انبیاء (عليہم السلام) کو حاصل ہوتی ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ مشرکین اگرچہ نبی (ﷺ) کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے تھے، لیکن اللہ نے آپ کو ان سے بچایا اور آپ (ﷺ) ذرا بھی ان کی طرف نہیں جھکے۔