سورة الإسراء - آیت 43
سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ پاک اور برتر ہے اس سے جو یہ کہتے ہیں اس سے بہت ہی بلند وبالا ہے۔“ (٤٣)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی واقعہ یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ کی بابت جو کہتے ہیں کہ اس کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی ان باتوں سے پاک اور بلند ہے۔