سورة الحجر - آیت 99

وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اپنے رب کی عبادت کریں یہاں تک کہ آپ کے پاس یقین آجائے۔“ (٩٩)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٩٩۔ ١ مشرکین آپ کو ساحر، مجنون، کاہن وغیرہ کہتے جس سے بشری جبلت کی وجہ سے آپ کبیدہ خاطر ہوتے، اللہ تعالیٰ نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ حمد وثنا کریں، نماز پڑھیں اور اپنے رب کی عبادت کریں، اس سے آپ کو قلبی سکون بھی ملے گا اور اللہ کی مدد بھی حاصل ہوگی، سجدے سے یہاں نماز اور یقین سے مراد موت ہے۔