سورة الحجر - آیت 81
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہم نے انہیں نشانیاں دیں۔ وہ ان سے منہ پھیرنے والے تھے۔“ (٨١) ”
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ان نشانیوں میں وہ اونٹنی بھی تھی جو ان کے کہنے پر ایک چٹان سے بطور معجزہ ظاہر کی گئی تھی، لیکن ظالموں نے اسے قتل کر ڈالا۔