سورة الحجر - آیت 68
قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اس نے کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں، سو مجھے ذلیل نہ کرو۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حضرت لوط (عليہ السلام) نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مہمان ہیں انہیں میں کس طرح تمہارے سپرد کر سکتا ہوں، اس میں میری رسوائی ہے۔