سورة الحجر - آیت 11
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کے پاس جو رسول آیا انہوں نے اس کے ساتھ مذاق کیا۔“ (١١) ”
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ گویا نبی (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ صرف آپ ہی کی تکذیب نہیں کی گئی، ہر رسول کے ساتھ اس کی قوم نے یہی معاملہ کیا۔