سورة الحجر - آیت 11

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”اور ان کے پاس جو رسول آیا انہوں نے اس کے ساتھ مذاق کیا۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ گویا نبی (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ صرف آپ ہی کی تکذیب نہیں کی گئی، ہر رسول کے ساتھ اس کی قوم نے یہی معاملہ کیا۔