سورة الحجر - آیت 7

لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لے آتا، اگر سچوں میں سے ہے۔“ (٧) ”

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ کافروں کے کفر وعناد کا بیان ہے کہ وہ نبی کو دیوانہ کہتے اور کہتے کہ اگر تو (اے محمد ﷺ) سچا ہے تو اپنے اللہ سے کہہ کہ وہ فرشتے ہمارے پاس بھیجے تاکہ وہ تیری رسالت کی تصدیق کریں یا ہمیں ہلاک کر دیں۔