سورة الحجر - آیت 3

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”انہیں چھوڑ دیں وہ، کھائیں اور فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی امیدیں ان کو غافل رکھیں چنانچہ عنقریب وہ جان لیں گے۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ تہدید وتوبیخ ہے کہ کافر ومشرک اپنے کفر وشرک سے باز نہیں آ رہے ہیں تو انہیں چھوڑ دیجئے یہ دنیاوی لذتوں سے محفوظ ہولیں اور اپنی امیدیں برلائیں۔ عنقریب انہیں اپنے کفر وشرک کا انجام معلوم ہو جائے گا۔