سورة یوسف - آیت 91

قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! بے شک اللہ نے آپ کو ہم پر برتری دی ہے اور بلا شبہ ہم واقعی خطاکار تھے۔“ (٩١) ”

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بھائیوں نے جب یوسف (عليہ السلام) کی شان دیکھی تو اپنی غلطی اور کوتاہی کا اعتراف کر لیا۔