سورة یوسف - آیت 84

وَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا أَسَفَىٰ عَلَىٰ يُوسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اس نے منہ پھیرا اور کہنے لگا۔ ہائے یوسف! اس کی آنکھیں غم سے سفید ہوگئیں، پس وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس تازہ صدمے نے یوسف (عليہ السلام) کی جدائی کے قدیم صدمے کو بھی تازہ کر دیا۔ ** یعنی آنکھوں کی سیاہی، مارے غم کے، سفیدی میں بدل گئی تھی۔