سورة یوسف - آیت 20
وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ وَكَانُوا فِيهِ مِنَ الزَّاهِدِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور انھوں نے اسے تھوڑی سی قیمت پرچند درہموں کے عوض بیچ دیا اور وہ اس میں رغبت نہ رکھنے والے تھے۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بھائیوں یا دوسری تفسیر کی رو سے اہل قافلہ نے بیچا۔ ** کیونکہ گری پڑی چیز انسان کو یوں ہی کسی محنت کے بغیر مل جاتی ہے، اس لئے چاہے وہ کتنی بھی قیمتی ہو، اس کی صحیح قدر وقیمت انسان پر واضح نہیں ہوتی۔