سورة یوسف - آیت 14

قَالُوا لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذًا لَّخَاسِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انھوں نے کہا اگر اسے بھیڑیا کھا جائے حالانکہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں تو بلاشبہ ہم اس وقت خسارہ پانے والے ہوں گے۔“ (١٤)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٤۔ ١ یہ باپ کو یقین دلایا جا رہا ہے کہ یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ ہم اتنے بھائیوں کی موجودگی میں بھیڑیا یوسف (علیہ السلام) کو کھا جائے۔