سورة ھود - آیت 104
وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلَّا لِأَجَلٍ مَّعْدُودٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور ہم اسے مؤخر نہیں کرتے، مگر ایک مقرر کیے ہوئے وقت کے مطابق۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی قیامت کے دن میں تاخیر کی وجہ صرف یہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالٰی نے اس کے لئے ایک وقت معین کیا ہوا ہے۔ جب وہ وقت مقرر آ جائے گا، تو ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہوگی۔