سورة ھود - آیت 76

يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۖ إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے ابراہیم اسے رہنے دے۔ بے شک تیرے رب کا حکم آچکا اور یقیناً ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو ہٹایا نہیں جاسکتا۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ فرشتوں نے حضرت ابراہیم (عليہ السلام) سے کہا کہ اب اس بحث وتکرار کا کوئی فائدہ نہیں، اسے چھوڑیئے اللہ کا وہ حکم (ہلاکت کا) آ چکا ہے، جو اللہ کے ہاں مقدر تھا۔ اور اب یہ عذاب نہ کسی کے مجادلے سے رکے گا نہ کسی کی دعا سے ٹلے گا۔