سورة الاعراف - آیت 197

وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جنہیں تم اسے چھوڑ کر پکارتے ہو وہ نہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد کرتے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جو اپنی مدد آپ کرنے پر قادر نہ ہوں، وہ بھلا دوسروں کی مدد کیا کریں گے؟ جو خود محتاج ہووے دوسرے کا بھلا اس سے مدد کا مانگنا کیا