سورة الاعراف - آیت 41

لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جہنم سے ان کے لیے بچھونا اور اوڑھنا ہوگا اور اسی طرح ہم ظالموں کو سزا دیتے ہیں۔“ (٤١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ”غَواشٍغَاشِيَةٌ کی جمع ہے۔ ڈھانپ لینے والی۔ یعنی آگ ہی ان کا اوڑھنا ہوگا یعنی اوپر سے بھی آگ نے ان کو ڈھانپا یعنی گھیرا ہوگا۔