سورة العنكبوت - آیت 44

خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے یقیناً اہل ایمان کے لیےاس میں ایک نشانی ہے۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

مقصد کائنات اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی قدرت کا بیان ہو رہا ہے کہ وہی آسمانوں کا اور زمینوں کا خالق ہے ۔ اس نے انہیں کھیل تماشے کے طور پر یا لغو و بے کار نہیں بنایا ۔ بلکہ اس لیے کہ یہاں لوگوں کو بسائے ۔ پھر ان کی نیکیاں بدیاں دیکھے ۔ اور قیامت کے دن ان کے اعمال کے مطابق انہیں جزا سزادے ۔ بروں کو ان کی بداعمالیوں پر سزا اور نیکوں کو ان کی نیکیوں پر بہترین بدلہ ۔