سورة طه - آیت 127

وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي مَنْ أَسْرَفَ وَلَمْ يُؤْمِن بِآيَاتِ رَبِّهِ ۚ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَدُّ وَأَبْقَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اسی طرح آج تو بھلایا جا رہا ہے ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی آیات نہ ماننے والے کو اسی طرح سزا دیتے ہیں اور آخرت کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہے۔“ (١٢٧)

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

دنیا کی سزائیں جو حدود الٰہی کی پرواہ نہ کریں ، اللہ کی آیتوں کو جھٹلائیں ، انہیں ہم اسی طرح دنیا و آخرت کے عذابوں میں مبتلاکرتے ہیں ۔ خصوصا آخرت کا عذاب تو بہت ہی بھاری ہے اور وہاں کوئی نہ ہو گا جو بچا سکے ۔ دنیا کے عذاب نہ تو سختی میں اس کے مقابلے کے ہیں نہ مدت میں دائمی اور نہایت المناک ہیں ۔ { ملاعنہ کرنے والوں کو سمجھاتے ہوئے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا تھا کہ دنیا کی سزا آخرت کے عذابوں کے مقابلے میں بہت ہی ہلکی اور ناچیز ہے ۔ } (صحیح مسلم:1493)