سورة طه - آیت 23

لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم آپ کو اپنی بڑی نشانیاں دکھانے والے ہیں۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

معجزات کی نوعیت ’ دوسرا معجزہ ‘ موسیٰ علیہ السلام کو دوسرا معجزہ دیا جاتا ہے ۔ حکم ہوتا ہے کہ اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال کر پھر اسے نکال لو تو وہ چاند کی طرح چمکتا ہوا روشن بن کر نکلے گا ۔ یہ نہیں کہ برص کی سفیدی ہو یا کوئی بیماری اور عیب ہو ۔ چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے جب ہاتھ ڈال کر نکالا تو وہ چراغ کی طرح روشن نکلا جس سے آپ کا یہ یقین کہ آپ اللہ تعالیٰ سے کلام کر رہے ہیں ، اور بڑھ گیا ۔ یہ دونوں معجزے یہیں اسی لیے ملے تھے کہ آپ اللہ کی ان زبردست نشانیوں کو دیکھ کر یقین کر لیں ۔