سورة یونس - آیت 55
أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” سن لو! آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے۔ خبرداربے شک اللہ کا وعدہ حق ہے۔ لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے۔“
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
خالق کل عالم کل ہے مالک آسمان و زمین مختار کل کائنات اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔ اللہ کے وعدے سچے ہیں وہ پورے ہو کر ہی رہیں گے ۔ یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔ جلانے مارنے والا وہی ہے ، سب باتوں پر وہ قادر ہے ۔ جسم سے علیحدہ ہونے والی چیز کو ، اس کے بکھر کر بگڑ کر ٹکڑے ہونے کو وہ جانتا ہے اس کے حصے کن جنگلوں میں کن دریاؤں میں کہاں ہیں وہ خوب جانتا ہے ۔