سورة النصر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ النّصر کا تعارف : یہ سورت مدینہ طیبہ میں نازل ہوئی اس کی تین آیات ہیں جنہیں ایک رکوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کا نام اس کی پہلی آیت کے تیسرے لفظ میں مذکور ہے اس میں نبی (ﷺ) کو عظیم کامیابی کی خوشخبری سنانے کے بعد یہ فرمایا گیا کہ آپ کو اپنے رب کی تعریف کرنی چاہیے اور اس کے حضور توبہ واستغفار کرتے رہنا چاہیے۔