سورة الكافرون - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الکافرون کا تعارف : یہ سورت مکی ہے اس کی چھ آیات ہیں جنہیں ایک رکوع شمار کیا گیا ہے اس کا نام اس کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے اس میں نبی (ﷺ) کو یہ حکم ہوا کہ آپ دو ٹوک الفاظ میں اعلان کریں کہ میں ان کی کبھی عبادت نہیں کروں گا جن کی تم عبادت کرتے ہو اور نہ ہی تم اس کی عبادت کرنے کے لیے تیار ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں لہٰذا تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین ہے۔