سورة قریش - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے

تفسیرفہم قرآن - میاں محمد جمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ قریش کا تعارف : اس سورت کی چار آیات میں جو ایک رکوع قرار دی گئی ہیں اس کا نام اس کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔ یہ سورت بھی مکہ معظمہ میں نازل ہوئی اس میں قریش کو تین احسان بتلا کر حکم دیا گیا ہے کہ انہیں دوسروں کی عبادت سے ہٹ کر صرف کعبہ کے رب کی عبادت کرنی چاہیے یہی کعبہ کی تعمیر اور انسان کی تخلیق کا مقصد ہے۔