سورة البروج - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے

تفسیرفہم قرآن - میاں محمد جمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ البروج کا تعارف : یہ سورت مکہ معظمہ میں نازل ہوئی اس کا ایک رکوع ہے جو بائیس آیات کا احاطہ کرتا ہے اس کا نام اس کی پہلی آیت میں موجود ہے۔ اس میں اصحاب الاخدود کا واقعہ ذکر کیا گیا ہے جن پر اس لیے ظلم کیا گیا کہ وہ اپنے ” اللہ“ پر ایمان لائے تھے جو بڑا غالب اور لائق تعریف ہے۔ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں پر ظلم کیا اگر انہوں نے توبہ نہ کی تو ان کے لئے جلا دینے والا عذاب ہوگا۔ جنہوں نے ایمان کی خاطر ظلم برداشت کیا ان کے لیے جنت ہوگی جو ان کے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہی پہلی اور دوسری بار پیدا کرنے والا ہے جو معاف فرمانے والا اور نیک لوگوں سے محبت کرنے والا ہے۔ البتہ وہ ظالموں کے لیے بڑا سخت ہے جو اس کی سختی کا اندازہ لگانا چاہیں انہیں فرعون، ثمود اور اس قسم کے لوگوں کے انجام پر غور کرنا چاہیے۔