سورة الاعراف - آیت 39

وَقَالَتْ أُولَاهُمْ لِأُخْرَاهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان کی پہلی جماعت اپنے سے بعد والی جماعت سے کہے گی تمہیں ہم پر کوئی برتری حاصل نہیں عذاب چکھو اس کے بدلے جو تم کمایا کرتے تھے۔“ (٣٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یعنی اگر ہم مجرم و بدکار تھے تو تمہار احال کونسا بہتر تھا تم نے اپنی مرضی سے کفر کی روش اختیار کی، (ابن کثیر۔ قرطبی) ف 1 اس سے مقصود تخویف وزجر ہے۔ (کبیر )