سورة الاعراف - آیت 2

كِتَابٌ أُنزِلَ إِلَيْكَ فَلَا يَكُن فِي صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنذِرَ بِهِ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایک کتاب ہے جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے آپ کے سینہ میں اس سے کوئی تنگی نہ ہو۔ تاکہ آپ اس کے ساتھ ڈرائیں اور ایمان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی آپ (ﷺ) کسی خوف اور جھجک کے بغیر ان لوگوں تک پہنچادیں اور اگر لوگ آپ (ﷺ) کی مخالفت کریں اور آپ (ﷺ) کا مذاق اڑائیں تو آپ (ﷺ) رنجیدہ اور کبیدہ خاطر نہ ہوں کیونکہ آپ (ﷺ) کے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے ہدایت دینا یا نہ دینا آپ (ﷺ) کا کام نہیں ہے۔