وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ الْأَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۗ إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
” اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین کا جانشین بنایا اور تمہیں ایک دوسرے پر درجات میں بلند کیا تاکہ ان چیزوں میں تمہاری آزمائش کرے جو اس نے تمہیں دی ہیں بے شک آپ کا رب بہت جلد سزا دینے والا ہے اور بے شک وہ بے حد بخشنے والا، مہربان ہے۔“
ف 3 اپنا پہلی امتوں کایا آپس میں ایک دوسرے کا۔ ف 4 شکل و صورت مال وجاہ۔ علم و عقل وغیرہ میں۔ (کبیر) ف5 كه كون ان زرائع سے صحیح فائده اُٹھاتا ہے اور کون غلط۔ ف 6 یہ عذاب گو آخرت میں ہوگا مگر’’ کل ماھو آت فھو قریب‘‘ جلد ہی آنے والا ہے جیسے فرمایا۔İ وَلِلَّہِ غَیْبُ السَّمَاوَاتِ وَالأرْضِ وَمَا أَمْرُ السَّاعَۃِ إِلا کَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ ہُوَ أَقْرَبُ Ĭ (نحل :77) یہ کفار کے لیے تخویف ہے۔ (قرطبی،) الحمد للہ کہ آج 3صفر المظفر 1389 ھ کو تفسیرسورۃ انعام ختم ہوئی اور بعد از صلوۃ عصر تفسیرسورت اعراف شروع کی والحمد للہ المنعم العلام۔