سورة الانعام - آیت 154

ثُمَّ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ تَمَامًا عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَتَفْصِيلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُم بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تاکہ پوری کردیں نعمت اس پر جو نیکی کرے اور ہر چیز کی تفصیل کے لیے جوہدایت اور رحمت ہے، تاکہ وہ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لے آئیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 نیک بندے سے مراد حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو تورات دی اور ان کو اپنی نعمت سے نوازا، اس کلام سے مقصود مذکرہ وصیت کی تقریر و تحقیق ہے۔ (کذافی الروح ) ف 6 یعنی بنی اسرائیل کو۔