سورة الانعام - آیت 132

وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہر ایک کے لیے ان اعمال کی وجہ سے درجات ہیں جو انہوں نے کیے اور آپ کا رب اس سے ہرگز بے خبر نہیں جو وہ کر رہے ہیں۔ (١٣٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 اس سے معلوم ہوا کہ جنوں میں سے بھی جو نیک ہیں وہ جنت میں اور جو بد کار ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔ (وحیدی) ف 8 یعنی وہ ان سے بے نیاز ونے کے باوجود ان پر رحم فرماتا ہے۔