سورة الانعام - آیت 131

ذَٰلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غَافِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہ اس لیے کہ آپ کا رب کبھی بستیوں کو کفر کے سبب ہلاک کرنے والا نہیں جب کہ اس کے رہنے والے بے خبر ہوں۔ (١٣١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی ان کے پاس کوئی پیغمبر یا اس کا نائب نہ پہنچا ہو اور اس نے انہیں حقیقت حال سے آگاہ نہ کردیا ہو۔ (دیکھئے سورت اسرا آیت 15)