سورة الانعام - آیت 116
وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور اگر آپ نے ان زمین میں رہنے والوں کی اکثریت کی اطاعت کی تو وہ آپ کو اللہ کے راستہ سے بہکا دیں گے وہ تو گمان کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے اور وہ اس کے سوا کچھ نہیں کرتے کہ اٹکل پچو لگاتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 اور اس اٹکل کی بنا پر انہوں نے بہت سی حلال چیزوں کو حرام ٹھہرا لیا ہے۔ موجودہ دور میں بھی اکثر لوگوں کا یہی رویہ ہے، (وحیدی)