سورة الانعام - آیت 87

وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان کے باپ دادا اور ان کی اولاد اور انکے بھائیوں میں سے بعض کو بھی اور ہم نے انہیں چن لیا اور انہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف14یعنی ان كے اصول وفروع اور اخوان میں سے جو بھی ایماندار تھے انہیں بھی ہم نے راہ ہدایت پر لگایااور بزرگی دی ۔(ابن کثیر)