سورة الانعام - آیت 67
لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ ۚ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہرخبر کا ایک وقت ہے اور عنقریب تم جان لوگے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 اس میں کفار کو تہدید ہے۔ (کبیر) یعنی اللہ تعالیٰ کو دی ہوئی خیر غلط نہیں ہو سکتی لیکن اس کا وقت معین هے ۔چنانچہ جس عذاب کا تم مطالبہ کررہے ہوجب اس کا وقت آئے گا تو وہ بھی نازل ہوجائے گا اس وقت تم خود جان لو گے کہ جس چیز سے تمہیں باربار ڈرارہا تھا وہ کہاں تک سچی تھی۔ اس عذاب سے مراد آخرت کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور وہ عذاب بھی جو دنیا میں بصورت حرب وقتال کفار پر آیا، (کذافی الکبیر )