سورة الانعام - آیت 66

وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ ۚ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اسے آپ کی قوم نے جھٹلادیا، حالانکہ یہی حق ہے فرما دیں میں ہرگز تم پر کسی طرح نگہبان نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 بِهِکی ضمیر عذاب کی طرف بھی راجع ہو سکتی ہے۔اور قرآن یا تصریح آیات کی طرف بھی (رازی) یعنی میرا یہ کام نہیں ہے کہ تمہاری تکذیب اور بد تمیزی پر خود عذاب نازل کر دوں نہ میرا کام تو صرف یہ ہے کہ تمہیں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دوں نہ ماننے کی وعید پر متنبہ کر دوں، اس کے بعد عذاب بھیجنا یا نہ بھیجنا اللہ کے اختیار میں ہے اور اسس ے بچنے کی فکر کرنا تمہارا کام ہے۔