سورة الانعام - آیت 26

وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْأَوْنَ عَنْهُ ۖ وَإِن يُهْلِكُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہ اس سے روکتے ہیں اور اس سے دور رہتے ہیں اور وہ اپنے سوا کسی کو ہلاک نہیں کر رہے اور وہ نہیں سمجھتے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی صرف قرآن پر طعن کرنے پر ہی اکتفا نہیں کرتے بلکہ قرآن سننے اور آنحضرت (ﷺ) پر ایمان لانے سے دوسرے لوگوں کو بھی منع کرتے ہیں (کذافی الکبیر) بہت سے بدعت پرست علما اپنے مانے والوں کو اس لیے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے سے منع کرتے ہیں کہ کہیں وہ عشق وجذب۔ پاگل پن کی بھول بھلیوں سے نکل کر وہابی نہ بن جائیں لا حول ولا وقوۃ الا باللہ العلی العظیم، ف 9 حضرت ابن عباس (رض) اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ کفر میں غلو اور تمادی کے سبب اپنے آپ کو ہلاکت کے گڑھے میں ڈال رہے ہیں اور یہ نہیں سمجھے اس کفر و معصیت کا انجام دوزخ ہوگا۔ (کبیر )