سورة الانعام - آیت 23

ثُمَّ لَمْ تَكُن فِتْنَتُهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھران کا فریب اس کے سواکچھ نہ ہوگا کہ کہیں گے اللہ کی قسم! اے ہمارے رب! ہم شریک بنانے والے نہ تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ مشرکین قیامت کے دن اپنے شر ک کا انکار کریں گے اور دوسری آیت میں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے (نسا 43) اس کی توضیح میں حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ پہلے تو وہ انکار کرینگے لیکن پھر جب ان کے ہاتھ پاوں بولنے لگے گے تو اس وقت سب حقیقت واضح ہوجائے گی۔ (یٰس :65)