سورة الانعام - آیت 4
وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آئی مگر وہ اس سے منہ پھیرنے والے ہی تھے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 اللہ کی آیات سے مراد وہ آیات بھی ہو سکتی ہیں جو انبیا پر اترتی رہی ہیں جیسے معجزات اور قدرت کی نشانیاں بھی جیسے زلزلہ قحط وغیرہ۔