سورة الانعام - آیت 2

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَىٰ أَجَلًا ۖ وَأَجَلٌ مُّسَمًّى عِندَهُ ۖ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک مدت مقرر کی اور ایک اور مدت اس کے ہاں مقرر ہے، پھرتم شک کرتے ہو۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی حضرت آد م ( علیہ السلام) کو۔ باقی سب لوگ چونکہ آدم ہی کی اولاد ہیں اس لیے گویا سب مٹی سے پیدا ہوئے (کذافی القرطبی) ف 8’’ میعاد‘‘ یعنی فنا کا وقت مقرر کردیا اور دوسراوعدہ اس کے نزددیک قرار پاچکا ہے۔یعنی اللہ کے سوا کسی کو اس کا علم نہیں پھر تم شک کرتےهو یعنی اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ جس نے ایك مشت خاک سے تم كو پیدا کیا وہ دوبارہ تم کو زندہ کرسکے گا،( وحیدی)