سورة الانعام - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام سے جو بے حدرحم والا، نہات مہربان ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 حضرت ابن عباس اور بعض دوسرے صحابہ کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ پوری سورت انعام مکہ میں ایک ہی رات میں نازل ہوئی اور آنحضرت (ﷺ) نے اسی وقت کا تبین وحی کو بلواکر لکھوادی اس سورت کی فضیلت میں بہت سے تابعین سے روایات ثابت ہیں جن میں سے بعض مرفوع بھی ہیں علماکا کہنا ہے کہ یہ سورت اصول عقائد کے اثبات اور مشرکین اہل بدعت اور آخرت کا انکار کرنے والوں کے اقوال کے ابطال میں ایک اصل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ پورے علم اصول (عقائد پر حاوی ہے)( شوکانی، کبیر )