سورة المآئدہ - آیت 118

إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ۖ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگر تو انہیں عذاب دے تو بے شک وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بے شک تو ہی سب پر غالب، حکمت والا ہے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 یعنی تعذیب وغفران دونوں پر تجھے پوری قدرت حاصل ہے کہ ان سے جو سلوک کرنا چاہے کرے اور تیرا کوئ کام بھی حکمت سے خالی نہیں ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن بعض لوگوں کو دیکھ کر آنحضرت (ﷺ)( ھٰؤلاء اصحابی) فرمائیں گے مگر آپ کو بتایا جائے گا کہ تم نہیں جانتے کہ تمہارے مرنے کے بعد انہوں نے دین کو بد ل ڈالا تو یہ سن کر آنحضرت بھی یہی عرض کریں گے(‌وَكُنْتُ ‌عَلَيْهِمْ شَهِيدًا)۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض فاسق لوگوں کی بھی شفاعت ہوگی ( قرطبی، رازی )