سورة المآئدہ - آیت 37
يُرِيدُونَ أَن يَخْرُجُوا مِنَ النَّارِ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنْهَا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں جب کہ وہ اس سے کسی طرح نکلنے والے نہیں اور ان کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یہ آیت کفار کے حق میں ہے جیسا کہ اوپر کی آیت میں ان کا بصراحت ذکر کیا گیا ہے۔ ر ہے گنہگار مسلمان تو صحیح احادیث میں ہے کہ ان کو گناہوں کی سزا بھگت لینے کے بعد جہنم سے نکال لیا جائے گا۔ (ابن کثیر )