سورة المآئدہ - آیت 16
يَهْدِي بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جس کے ساتھ اللہ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہوتے ہیں سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے اور انہیں اپنے حکم سے اندھیروں سے روشنی کی طرف لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی جس شخص کا مطلب رضا الہٰی اور دین حق کی پیروی کرنا ہے۔ اس کے لیے یہ کتاب راہ ہدایت دکھاتی ہے مگر جنہوں نے نظر واستدلال کو چھوڑکر اپنا دین ہی بزرگوں کی تقلید کوبنالیا ہے وہ اس کی ہدایت سے مستفیض نہیں ہو سکتے (ماخوذ از کبیر )