سورة الفلق - آیت 3
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور رات کے اندھیرے کے شر سے جب وہ چھا جائے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 شاہ صاحب فرماتے ہیں :” اس میں سب تاریکیاں آگئیں، ظاہر اور باطن کی اور تنگدستی اور پریشانی اور گمراہی۔ (موضح)