سورة الماعون - آیت 1
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جو آخرت کی جزا وسزا کو جھٹلاتا ہے؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی سمجھتا ہے کہ کوئی آخرت و اخرت نہیں آئے گی اور نہ اچھے برے اعمال کا بدلہ دیا جائیگا اس لئے ہر معاملہ میں اس کا نقطہ نظر خالص دنیوی اور مادہ پرستانہ کا ہے اخلاق اور اخلاقی اقدار کی اس کی نظر میں کوئی قیمت نہیں ہے۔