سورة البينة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 جمہور مفسرین کے نزدیک یہ سورۃ مدنی ہے اور بعض اسے مکی کہتے ہیں۔ صحیحین میں حضرت انس(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ)نے حضرت ابی بن کعب سے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ تمہیں سورۃ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ سنائوں؟ انہوں نے عرض کیا :” کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟“ فرمایا :” ہاں“ یہ سن کر حضرت ابی (خوشی سے) رونے لگے۔ (فتح القدیر)