سورة القدر - آیت 4

تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس رات میں فرشتے اور جبرئیل اپنے رب کے حکم سے ہر حکم لے کر نازل ہوتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی سال بھر میں جو کام ہوتا ہے اس رات اللہ تعالیٰ اس کا فیصلہ کرتا ہے اور فرشتے اور روح اس کے مطابق عمل درآمد کرتے ہیں جیسا کہ سورۃ دخان میں لیلۃ مبارکہ کے ذکر کے بعد فرمایاİ فِيهَا ‌يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا Ĭ اس میں ہمارے حکم کے مطابق ہر حکمت والے کام کا انتظام کیا جاتا ہے۔“ (آیت 5-4)’ ’روح“ سے مراد حضرت جبریل ہیں، اگر چه مفسرین کے اس بارے میں بعض اور اقوال بھی ہیں۔