سورة العلق - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 اس سورۃ کا دوسرا نام ” اقراء“ بھی ہے اور یہ بالاتفاق مکی ہے۔ یہ قرآن کی سب سے پہلی سورۃ ہے جو نبی ﷺ پر نازل ہوئیں صحیحین میں حضرت عائشہ کی مفصل ہے جس میں یہ الفاظ آتے ہیں ” آنحضرت ﷺ غار میں تھے کہ آپ کے پاس حق خدا کی طرف سے فرشتہ آیا اور اس نے آپ سے کہا :” اقراء“ پڑھیے آپ نے فرمایا : مانا بقاری میں خواندہ نہیں ہوں“ فرشتہ نے دوسری مرتبہ آپ کو زور سے دبایا اور پھر وہی لفظ ” اقراء“ کہا آپ وہی وما انا بقاری جواب دیتے رہے۔ تیسری مرتبہ فرشتہ نے زور سے دبا کر کہا۔ اقراء باسم ربک … فتح القدیر